https://www.toprevenuegate.com/bvvwem0r3k?key=a1b903f31d28e6b09d2f4dcfc950ebc9 (adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({}); ALLAH_NAMES. With Poetry And Allah Names Taf seer And wazaif: اَلمْبدِئْ-اَلمْعِیدْ-اَلمْحییِ

earnway

اَلمْبدِئْ-اَلمْعِیدْ-اَلمْحییِ







 پہلی بار پیدا کرنے والا

 


 دنیا میں پیدائش کی پہلی ابتدا
آدم علیہ السلام اور حوا کی اٹھان ہے جدا
اللہ نے کیا ہے سب کچھ پیدا
جینے کا پکڑا دیا ساتھ میں قائدہ
پہلی پیدائش سے نہ تو ڈر
اللہ کے کرشموں پہ تو غور کر
ہر چیز میں فائدہ ہے انسان کے لیے

چیزوں کے بغیر ہم کیسے جیئے گے

اگر نہ ہوتے بچے ہمارے پاس

شوہر بھی نہ ڈالتے ہمارے آگے گھاس

 بچے کی پیدائش پر نہ شور کر

اللہ کے کرشموں سے جھکے گا سر

 ہر چیز میں فائدہ ہے انسان کا موجود
تبھی تو قائم ہے زندگی کا وجود
معمولی سے نہ دیتا انگلیوں کے ناخن
انگلیوں کی پورے رہتی ساکن
آنکھ کے گرد نہ کرتا وہ آرائش
بدصورت ہی ہوتی پھر آنکھ کی پیدائش
اعضاء کے اٹھان پر بھی زرا غور کر

اللہ کے کرشموں سے جھکے گا سر

کیسی ہوتی ہے ننھی ننھی پتیاں
بھر جاتا ہےجلد ہی پورا نتھیہ
ننھی سی کونپل بن جاتی ہے درخت
ہوتی ہے نرم اور لکڑی کسی کی سخت
فائدہ مند ہے درختوں کی پیدائش

نہ ہوتے اگر یہ تو نہ ملتی کوئی آرائش

ننھی سی کونپل پر زراغور کر
درخت کی اٹھان سے جھکے گا سر

ہر چیز میں فائدہ ہے انسان کے واسطے
تبھی تو ملے ہیں ایسے راستے
اگر نہ پیدا ہوتے پھول پھل اناج
قائم نہ رہتا یہ سارا سماج
اگر نہ دیتا وہ معمولی سی گھاس

لگتی نہ ہمیں پھر کھانے کی آس

اللہ کے کرشموں پر ضرور غور کر
محبت الٰہی سے جھکا اپنا سر

پیدا کرنے والے سے ہیں یہ التجا
کیا جو تونے ہمیں پیدا یہاں
آخرت میں کرنا ہماری ایسی پیدائش
ملے جس سے ہمیں فردوس اعلٰی کی آرائش
امت مسلمہ ہو یا ہو لواحقین
جنت کی دینا سب کو زمین
میری یہ دعا کرنا ضرور قبول
ہوگئی ہو اگر ہم سے جتنی بھی بھول










دوبارہ پیدا کرنے والا


دوبارہ پیدائش کی ہے کئی قسمیں

ایمان نہ رہا ہو اگر جس میں

ایمان کی تازگی دیتا ہے ایسے

دوبارہ پیدا کر دیا ہو جیسے

کھڑا کر دیتا ہے ایسے دوراہے پر

رحمت اپنی دیکر جھکواتا ہے سر

یہ مثال ہوتی ہے ان پر فٹ

ہو رہے ہو جو ہر معاملے میں ہٹ

ہو رہے ہو جو ہر معاملے میں ہٹ

یکدم ہارنے کی ہوتی ہے شروعات

ایسے میں یاد آتی ہے صرف اللہ کی ذات

یہ پیدائش ہوئی دوبارہ اس کی

جسم نے روح کی نئی تازگی لی

ہر چیز نظر آنے لگتی ہے نئے رخ سے

پردہ ہٹنے لگتا ہے ہر دکھ سے

موت دینے والا بھی ہے وہ ہی خدا

زندگی دے ہمیشہ پرسکون فضا

روح کی موت ہو یا ہو جسم کی

مٹی کی ہو یا نباتاتی اسم کی

اللہ ہی جانے یہ حکمت کے راز

کرتا ہے کیسے دوبارہ پیدائش کا آغاز

محشر کے دن ہو جب دوبارہ پیدائش

صالحین کی طرع پوری کرنا ہماری خوائش

دیدار اپنا کروانا ہمیں ضرور

لذت دیدار کا بھی دینا سرور

ہر مسلمان کو دینا جنت اعلٰی

 پیداکیا تو نے ہی اور تو نے ہی ہے پالا










زندگی دینے والا



ڈاکٹروں نے دے دیا موت کا وارنٹ

حکیموں نے کہہ دیا رہے گا چند منٹ

ہر طرف سے زندگی کو ملنے لگی مایوسی
آنے لگے گھر میں ڈاکٹر خصوصی
ناامیدی کے ہو گئے روشن چراغ
انتظار شروع ہوا گل ہو گا کب سراج
یعنی کہ موت کب دے گی آواز
رونے کا ہو جائیگا فورًا آغاز
ایسے میں سب نے کیا اللہ کی طرف رجوع
ذکر خدا سے ہلنے لگے منہ
بچے میں آنے لگی زندگی کی کسمساہٹ
سنائی دینے لگی زندگی کی آہٹ
دوبارہ پھر بلایا گیا ڈاکٹر صاجبان کو
ناامیدی کے چراغ جلا گئے تھے وہ

حیران اور پریشان ہوئے یہاں سب

ہو گیا بچہ اچھا بھلا کب

دینے والے نے دے دی اس کو زندگی

اپنی کروالی اس طرع بندگی

زندگی دینے والے کی قدر ہم کریں

مانگے اسی سے اور اسی سے ڈریں

زندگی دینے والے بناایسی زندگی
کرتے رہے صدا تیری ہی بندگی
دیتے رہنا دن قیامت تک ایسے نیک انسان

امت مسلمہ ہو  یا اہل کے ہو  جوان
صدقہ جاریہ بن جائے سب
راضی ہو جائیں تو ہم سے رب

 

 

No comments:

Post a Comment

Poetry Allah names