https://www.toprevenuegate.com/bvvwem0r3k?key=a1b903f31d28e6b09d2f4dcfc950ebc9 ALLAH_NAMES. With Poetry And Allah Names Taf seer And wazaif: اَلبَاعِثْ-اَلشَّھِیدْ-اَلحَقّْ

earnway

اَلبَاعِثْ-اَلشَّھِیدْ-اَلحَقّْ


اَلبَاعِثْ

مردوں کو زندہ کرنے والا

بیماری آئی گھر میں بن کر بلا

ہر کسی کے دل کو اس نے دیا دہلا

ڈاکٹر صاحب نے بھی دے دیا جواب

پانچ دنکا مہمان ہے اب میاں نواب

والدین مانگنے لگے اللہ ے معافی

شرمندگی کے آنسو بنے گناہ کی تلافی

قیامت جیسا تھا وہ پانچ دن کا وقفہ
مرگ کا پھرنے لگا آنکھوں میں نقشہ
ان الفاظ کو رکھے ہم ہمیشہ یاد
اللہ کی ناراضگی سے ہوتی ہیں قومیں برباد
جب بھی کھٹکھٹائے مصیبت آپ کا در
اللہ کے آگے جھکا دے آپ اپنا سر
دل سے ہو جائے اس بات کے قائل
کہ اللہ پر ہی رہے گے آپ ہمیشہ مائل
عقیدہ قائم کرے اس بات پر
کہ بھروسہ ہمیشہ رکھے گے اسی زات پر
آزما کر ہی کرتا ہے وہ عمل قبول
ہو جائے زندگی میںچاہے بڑی بھول

شرط ہے جھکنا ہے فرض
تبھی وہ سنتاہے گناہ گار کی عرض
والدین جب اللہ کو پکارنے لگے
ڈاکٹر صاحبان بھی ہارنے لگے
پانچواں دن بھی گزرا صحیح سلامت
ڈاکٹروں کی آنکھوں میں آگئی ندامت
حیران رہ گئے ڈاکٹر اس کرشمے پر
ملنے لگے آنکھیں جیسے بھول گئے ہو چشمے گھر
سارا یہ کرشمہ تھا ماں کی دعاؤں کا
دیتا ہے جواب وہ گناہ گارکی سداؤں کا

مردوں کو زندہ کرنے والے کی ادا
دے دے چاہے سب کو قضا
یکدم کر دیتا ہے رحمت کی بارش
زمین زندہ ہو جاتی ہے بغیر سفارش
لرز جاتی ہے جب زمین زبردست
کون کر دیتا ہے اس کو مست
پہاڑ ہو درخت یا آسمان و زمین
سب کی ہے جھکی اس کے آگے جبین

ایمان کو تازگی کا پلا اب پیالہ
کفر و شرک کا ہٹا دل سے جال

زندہ کرنے والے اب جان ڈال دے
لذت ایمان کے ماہ وسال دے
مغفرت اور بخشش کے دے  ایسے غار
دن قیامت کروا دے پل صراط سے پار
ہماری ہر دعا میں شامل ہیں اہل ہمارے
دن قیامت دینا سب کو رحمت کے نظارے
میرے والدین کو بخش دینا رب
تیری ہی رحمت کی امید رکھتے ہیں سب

اَلشَّھِیدْ

حاضر ناظر

اوپر اور نیچے دائیں اور بائیں

حفاظت کرنے کی ہے یہ ادائیں

اوپر کو دوڑائیں گر ہم نگاہ

بکھرا ہے کتنا پیارا سماں

دائیں کو دیکھے ہم مڑ کے

چاہےبائیں کو دیکھے ہم اڑ کے

حاضر ہے ہر طرف اللہ پیارا

بن دکھلائے دیتا ہے مضبوط سہارا

نیچے سے کھینچ لے اگر وہ زمین
دنیا نہ رہے پھر اتنی حسین
فضا میں ہو جائے ہم معلق
نہ رہے آپس میں ہمارا تعلق
اوپر سے لپیٹ دے اگرآسمان
خوبصورت نہ رہے پھر یہ جہان
چاند اور سورج کی روشنی نہ ملے
سردی سے ہونٹ پھر رہے گے سلے

دائیں اور بائیں سے ہٹا دے پہاڑ
زمین کے ہلنے سے ہم جائیں ہار
لڑھکتے پھرے ہم ہر طرف
گھستے گھستے بن جائے حرف
اک اک زرہ ہے اس کا گواہ
مکمل نہیں کوئی الشھیدُ کے سوا
اللہ تو موجود ہے ہر بستی میں
دنیا کی مخلوقات کی ہر ہستی میں

اگر نہ ہلا سکے ہم اپنے ہاتھ
ادھوری ہو جائیگی ہماری ذات
اک اک زرہ ہے اس کا گواہ
مکمل نہیں ہم اللہ کے سوا
حاضر ناظر ہے اللہ کی صفات
نامکمل ہےدنیا ہرکی شخصیات
جھوٹی مثالیں ہیں باقی ساری
انسان کو نہیں ملی یہ سواری
حاضر ناظر ہے صرف ہمارا اللہ
خرافات پھیلا کر نہ بناؤغلہ
حاضر ناظر سن یہ دعا
دونوں جہاں میں دینا ایسی فضا
ہر لمحہ تیرا ساتھ رہے
شیطانی طاقت مات رہے

 

 اَلحَقّْ

برحق وبرقرار
برحق وبرقرارہے ہمارا رب 

جھوٹ کی کہانیاں ہیں باقی سب

ہر اک چیز مٹ جاتی ہے

برحق وبرقرار کی ذات باقی ہے

دنیا کی ہر چیز ہے جھوٹ اور فانی

دن قیامت ہوگی ختم یہ کہانی

عبادت کا دیا اس نے انوکھا سرور
اللہ ہی باقی ہے اسی کو ہے غرور
برقرار رہنا ہے صرف اللہ کو
دے گا عمل نیک پہ ہمیں صلہ وہ
مانا ہے جس نے بھی اسے اپنا وکیل
ہوا نہیں آج تک وہ دنیا میں ذلیل
اسی کے بھروسہ پر چل رہا ہے نظام
حق ہے اسی کا کہ بنے اس کے غلام
سمجھے گا جو بھی اسے کارساز
دنیا او آخرت کی ترقی کا کرے گا آغاز
برحق وبرقرار ہے صرف اللہ کی ذات
دنیا کی کائنات ہے صرف اندھیری رات

برحق وبرقرار سے ہے یہ التماس
کبھی نہ توڑنا ہماری یہ آس
کہ عمل نیک ہمارے ضائع نہ ہو
کرے عمل جو بھی مائع نہ ہو
باقی رہنے والی نیکیاں ہمیں دینا
کرے جو گناہ کوئی تو واپس نہ لے لینا
معافی اور مغفرت کے طلب گار ہیں ہم

ہم  اور ہمارے کل مسلم بھاٸی 
اہل احباب بھی کو بھی دینا جہنم سے رہاٸی

ہم  اور ہمارے کل مسلم بھاٸی 
اہل احباب بھی کو بھی دینا جہنم سے رہاٸی
جہنم ہو ہم سب سے اتنی دور
جنت کی لذت سے نہ آٸے غرور



No comments:

Post a Comment

Allah names